ہندوستان کو پاکستان کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i253276-ہندوستان_کو_پاکستان_کا_انتباہ
پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ ہندوستان کی ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۳:۵۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کی سینٹ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی مرکز پر ہونے والے حملے کے بارے میں تحقیقات کرے۔
    پاکستان کی سینٹ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی مرکز پر ہونے والے حملے کے بارے میں تحقیقات کرے۔

پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ ہندوستان کی ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

پاکستان کی سینٹ نے اس سلسلے میں جمعے کے روز ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان نے اگر پاکستان کے خلاف کوئی مہم جوئی شروع کی تو پاکستان کی مسلح افواج متحدہ طور پر پوری توانائی سے مقابلہ کریں گی۔ پاکستان کی سینٹ کی منظور کردہ قراداد میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی مرکز پر ہونے والے حملے کے بارے میں تحقیقات کرے۔

اٹھارہ ستمبر کو اڑی کے علاقے میں ہندوستان کے فوجی مرکز پر مسلح افراد کے اس حملے میں اٹھارہ ہندوستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ ہندوستان اس حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتا ہے جبکہ پاکستان اس الزام کی تردید کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اس حملے کے بعد سے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان جاری کشیدگی بھی نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔