عمران خان کی جانب سے کوئٹہ سانحے کی تحقیقات کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i255037-عمران_خان_کی_جانب_سے_کوئٹہ_سانحے_کی_تحقیقات_کا_مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کوئٹہ سانحے کے بارے میں کہا ہے کہ ناقص سیکورٹی کی تحقیقات ہونی چاہئیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۶:۱۸ Asia/Tehran
  • عمران خان کی جانب سے کوئٹہ سانحے کی تحقیقات کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کوئٹہ سانحے کے بارے میں کہا ہے کہ ناقص سیکورٹی کی تحقیقات ہونی چاہئیں-

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کوئٹہ پہنچ کر اسپتال میں کوئٹہ سانحے کے زخمیوں کی عیادت کی اوراس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ میں سیکورٹی کی کہاں خامی تھی اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں -انہوں نے سوال کیا کہ بلوچستان میں سیکورٹی ناقص کیوں ہے اور  وزیراعلی بلوچستان کو اس کا جواب دینا چاہئے - 

عمران خان نے دو نومبر کو اسلام آباد بند کرنے  کے اپنے اعلان کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونومبر پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن دن ہے اور یہ دن نئے پاکستان کا فیصلہ کرے گا - عمران خان نے کوئٹہ روانگی سے قبل اسلام آباد میں بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے ذریعے دہشت گردوں کی فنڈنگ ہورہی ہے اور وزیراعظم اپنی ذات کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ  کوئٹہ سانحہ دونومبر کے احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے بھی ہوسکتاہے-