داعش سے پاکستان کو خطرہ ہے، رحمان ملک
پاکستان کے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے داعش کو اپنے ملک کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
مقامی ٹی وی کے ایک ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ حالیہ واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ کمزور جبکہ داعش ایک بڑاخطرہ بن گیا ہے۔
داعش کے پھیلاؤ کی بابت خبردار کیا تھا
پاکستان کے سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ انہوں نے دوسال قبل ملک میں داعش کے پھیلاؤ کی بابت خبردار کیا تھا۔ رحمان ملک نے کہا کہ انہوں نےاُن علاقوں کی بھی نشاندہی کی تھی جہاں پر باہر سے آنے والے دہشت گردوں نے لوگوں کو تربیت دی تھی۔
دہشت گرد تربیت لینے کے بعد لشکرِ جھنگوی میں شامل
پاکستان کے سابق وزیرداخلہ نے کہا انہیں بعض ایسے واقعات کا علم ہے کہ داعش کے لوگ پاکستان سے تربیت لینے کے لیے عراق اور مصر جیسے ممالک گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تربیت لینے کے بعد پاکستان آتے ہیں تو لشکرِ جھنگوی جیسے گروپ کی شکل اخیتار کرلیتے ہیں۔
حکومت پاکستان داعش کے منظم وجود سے انکاری
پاکستان کے سابق وزیرداخلہ نے کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بلوچستان میں رونما ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے تاہم حکومت پاکستان ملک میں داعش کے منظم وجود سے انکار کرتی ہے۔