کوئٹہ: 2 افراد جاں بحق
Jan ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۴:۴۹ Asia/Tehran
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتار ی کیلئے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اب معمول بن گئے ہیں اور آئے روزٹارگٹ کلنگ کا کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہو جاتا ہے لیکن تا حال اس کی روک تھام کیلئے کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔
ٹیگس