بلوچستان: 7سکیورٹی اہلکار زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i269159-بلوچستان_7سکیورٹی_اہلکار_زخمی
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 7اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۴:۵۰ Asia/Tehran
  • بلوچستان: 7سکیورٹی اہلکار زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 7اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پنجگور میں گچگ کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے قریبی پہاڑوں سے اچانک گولیوں کو برسات کردی ،فائرنگ کی زد میں آکر7سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر بھر پور جوابی فائرنگ کی جس سے مسلح افراد فرا ر ہوگئے ۔پولیس نے زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک  میں ایف سی اہلکاروں کی گاڑی کوبھی ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں چھ ایف سی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کی فوری طور پر کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں بھی پشاور کے علاقے بشیرآباد میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔