ترکی کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i271764-ترکی_کی_جانب_سے_پاکستان_میں_دہشتگردی_کی_مذمت
ترک صدر طیب اردوغان نے لاہور میں خودکش دھماکے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۵:۴۱ Asia/Tehran
  • ترکی کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی مذمت

ترک صدر طیب اردوغان نے لاہور میں خودکش دھماکے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے لاہور  میں ہونے والی دہشتگردی کے اس واقعے کیخلاف پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں  ترکی کے صدرنے کہا کہ افسردہ لاہور ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ لاھور میں کل ہونے والے خوداکش دھماکے میں جس کی ذمہ داری کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ جمکعتالاحرار نے قبول کی تھی ڈی آئی جی ٹریفک لاہور احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 13 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ لاھور دھماکے کے خلاف شہرمیں ہڑتال ہے تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں اور پاکستانی پرچم سرنگوں ہے۔ وکلا نے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔