پاکستان میں چیک پوسٹوں پر حملہ 3 دہشتگرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i281396-پاکستان_میں_چیک_پوسٹوں_پر_حملہ_3_دہشتگرد_ہلاک
پاکستان نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے ایک بار پھر دراندازی کی گئی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۴:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں چیک پوسٹوں پر حملہ 3 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے ایک بار پھر دراندازی کی گئی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا جس میں دہشت گردوں نے 2 چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فوج کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان نے اس سے پہلے بھی افغانستان سے دہشتگردوں کے پاکستان آنے اور دہشتگردانہ کارروائیاں کر کے واپس جانے کا الزام لگا کر پاک افغان مشترکہ سرحدوں کو ایک مہینے تک بند رکھا۔ تاہم افغانستان پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔