بلوچستان میں دہشت گردی، 10 افراد جاں بحق
بلوچستان میں دو مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10مزدور جاں بحق ہو گئے۔
بلوچستان کے شہر گوادر کے گنت اور پشگان علاقے میں آج صبح سڑک بنانے والے مزدوروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10مزدور جاں بحق ہو گئے ۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی اورامدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی دہشتگردوں نے گوادرمیں فائرنگ کر کے 7 مزدوروں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ کل بھی بلوچستان کے علاقے مستونگ میں دہشتگردی کے ایک واقعہ میں 30 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہو گئے تھے۔۔