پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی گفتگو
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i296649-پاکستان_اور_افغانستان_کے_وزرائے_خارجہ_کی_گفتگو
پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور باہمی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی گفتگو

پاکستان کے وزیر خارجہ نے اپنے افغان ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور باہمی تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا پریس کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ خواجہ محمد آصف نے اس موقع پر افغانستان میں امن و سلامتی کے قیام میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک افغانستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔اس سے قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا تھا ان کا ملک پاکستان کے ساتھ امن اور دوستی کا خواہاں ہے۔افغانستان اور پاکستان اکثر ایک دوسرے پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں اور ڈیورنڈ لائن سمیت متعدد معاملات پر دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔