پاکستان: دھماکے میں 5 افراد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i297795-پاکستان_دھماکے_میں_5_افراد_ہلاک
باجوڑ ایجنسی میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۷:۴۸ Asia/Tehran
  •  پاکستان: دھماکے میں  5 افراد ہلاک

باجوڑ ایجنسی میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک جبکہ ایک لیویز اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کا تھا، ہلاک ہونے والوں میں پولیٹیکل تحصیلدار فواد علی بھی شامل ہیں۔ دھماکا تحصیل ماموند میں سڑک کے کنارے ہوا۔  فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں مل کر دہشت گردی کے عفریت کو شکست دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔