ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانا حسینیت ہے: سنی تحریک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i298927-ظالم_و_جابر_کے_سامنے_ڈٹ_جانا_حسینیت_ہے_سنی_تحریک
پاکسان میں سخت سکیورٹی میں محرم الحرام کی مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۶:۲۵ Asia/Tehran
  • ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانا حسینیت ہے: سنی تحریک

پاکسان میں سخت سکیورٹی میں محرم الحرام کی مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے ۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین (ع) نے ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانے اور مظلوموں کے حق کے لئے آواز بلند کرنے کا درس دیا ہے۔

سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ  مظلوموں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور انصاف نہ کرنے والے ظالم و جابر کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے کر فرقہ واریت کا دروازہ بند کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غریب، غربت اور انصاف کی عدم فراہمی پر خودکشی کر رہے ہیں، جبکہ حکمران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے میں مصروف ہیں۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکمرانوں کا شرعی، آئینی اور اخلاقی فرض ہے کہ غریبوں کو بھوک و افلاس سے بچانے کے لئے روزگار فراہم کریں، مگر اس کے برعکس ہو رہا ہے، غربت اور عدم انصاف کے ستائے جب خودکشی کرنے پر مجبور ہو جائیں، تو حکمرانوں کی سب سے بڑی نااہلی ہوتی ہے۔