افغانستان میں امریکہ کی شکست پر پاکستان کی تاکید
Nov ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر خارجہ نے سینیٹ میں ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں شکست سے دوچار ہوا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بحران افغانستان کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان کے سینیٹروں نے بھی پاکستان پر امریکی ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں امریکہ کی کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف ہیں۔انھوں نے امریکہ کو علاقے کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا اور کہا کہ امریکہ اپنے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے دہشت گردی کا سہارا لیتا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اکّیس اگست کو جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ واشنگٹن، پاکستان میں طالبان جیسے گروہوں کی موجودگی کے بارے میں خاموش نہیں رہ سکتا۔
ٹیگس