قبل از وقت انتخابات ناممکن، پاکستانی وزیراعظم
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i302776-قبل_از_وقت_انتخابات_ناممکن_پاکستانی_وزیراعظم
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کی بات صرف قیاس آرائی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۴:۵۶ Asia/Tehran
  • قبل از وقت انتخابات ناممکن، پاکستانی  وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کی بات صرف قیاس آرائی ہے۔

پاکستان کے  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانیہ سے  پاکستان واپسی سے قبل مانچسٹر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مقررہ وقت پر عام انتخابات چاہتی ہے تاہم قبل از وقت الیکشن کی بات قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں۔

انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے لیے آئینی ترمیم لازم ہے جس کے لیے مشاورت کی جائے گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ این آر او کی سیاست ہم نہیں کرتے اور نہ ہی اس کا سہارا لیں گے۔