قبل از وقت انتخابات ناممکن، پاکستانی وزیراعظم
Nov ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۴:۵۶ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کی بات صرف قیاس آرائی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانیہ سے پاکستان واپسی سے قبل مانچسٹر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مقررہ وقت پر عام انتخابات چاہتی ہے تاہم قبل از وقت الیکشن کی بات قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں۔
انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے لیے آئینی ترمیم لازم ہے جس کے لیے مشاورت کی جائے گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ این آر او کی سیاست ہم نہیں کرتے اور نہ ہی اس کا سہارا لیں گے۔
ٹیگس