پاکستانی سفارتکار کے قتل کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i302848-پاکستانی_سفارتکار_کے_قتل_کی_ذمہ_داری_داعش_نے_قبول_کر_لی
داعش نے ایک بیان میں افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے ایک سفارتکار نیر اقبال کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۴ Asia/Tehran
  • پاکستانی سفارتکار کے قتل کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

داعش نے ایک بیان میں افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے ایک سفارتکار نیر اقبال کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق نیر اقبال نامی پاکستانی سفارتکار افغانستان کے صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے میں کام کرتا تھا جسے پیر کے روز گھر واپس جاتے وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس قتل کی شدید مذمت کی ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے بھی اس قتل کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان میں پاکستانی سفارتکاروں اور کارکنوں کو تحفظ فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا۔