مہمند ایجنسی: 3 ایف سی اہلکار اور5 دہشت گرد ہلاک
Dec ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۵:۰۹ Asia/Tehran
مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں اورایف سی اہلکاروں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار اور5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے شنکرائی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایف سی اہلکار نئی سرحدی چوکی تعمیر کرنے میں مصروف تھے کہ افغان سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے 5 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ ابھی تک افغانستان نے پاکستان کے اس دعوے پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔
ٹیگس