مہمند ایجنسی: 3 ایف سی اہلکار اور5 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i307629-مہمند_ایجنسی_3_ایف_سی_اہلکار_اور5_دہشت_گرد_ہلاک
مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں اورایف سی اہلکاروں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار اور5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۵:۰۹ Asia/Tehran
  • مہمند ایجنسی: 3 ایف سی اہلکار اور5 دہشت گرد ہلاک

مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں اورایف سی اہلکاروں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار اور5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی کے علاقے شنکرائی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایف سی اہلکار نئی سرحدی چوکی تعمیر کرنے میں مصروف تھے کہ  افغان سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے 5 دہشت گرد بھی مارے گئے جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔ ابھی تک افغانستان نے پاکستان کے اس دعوے پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔