امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا جواب دے، پاکستان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i309619-امریکہ_افغانستان_میں_اپنی_شکست_کا_جواب_دے_پاکستان
ایران میں پاکستان کے سفیر آصف علی خان درّانی نے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہئے کہ افغانستان میں اپنی سولہ سالہ موجودگی کے بعد بھی اس ملک میں داعش کے نفوذ اور منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کے بارے میں جواب دے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا جواب دے، پاکستان

ایران میں پاکستان کے سفیر آصف علی خان درّانی نے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہئے کہ افغانستان میں اپنی سولہ سالہ موجودگی کے بعد بھی اس ملک میں داعش کے نفوذ اور منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کے بارے میں جواب دے۔

پاکستانی سفیر نے تہران میں ایک انٹرویو میں پاکستان پر بڑھتے ہوئے امریکی دباؤ اور دہشت گردی کی حمایت کے بارے میں لگائے جانے والے الزام پر کہا کہ علاقے اور خاص طور سے افغانستان میں امن و استحکام، دیگر ملکوں سے کہیں زیادہ پاکستان کے حق میں ہے۔آصف علی خان درّانی نے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ اس بات کا جواب دے کہ افغانستان میں منشیات کی پیداوار اور اس کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی پانچ ارب ڈالر کی آمدنی کہاں جاتی ہے اور اس سلسلے میں واشنگٹن نے کیا موقف اختیار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی طرف امریکی رجحان پر پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں ہے اس لئے کہ یہ امریکہ کی اپنی مرضی ہے تاہم ہندوستان، افغانستان میں منفی کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان اس کے خلاف ہے۔تہران میں پاکستان کے سفیر نے چین اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں بھی کہا کہ یہ تعلقات، کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہیں جبکہ ہندوستان کی بنا پر افغانستان میں ایسی قوتیں مضبوط ہو رہی ہیں کہ جن سے علاقے میں بدامنی میں اضافہ ہورہا ہے -