پاکستان: امریکی ڈرون حملے میں 2 ہلاک، متعدد زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i311557-پاکستان_امریکی_ڈرون_حملے_میں_2_ہلاک_متعدد_زخمی
اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئےہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۴:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: امریکی ڈرون حملے میں 2 ہلاک، متعدد زخمی

اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب ایک گھر پر امریکی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئےہیں۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے سپین ٹل میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حملے کے بعد بھی علاقے میں امریکی ڈرون پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ افغان مہاجرین کے گھر پر کیا گیا ہے۔ حملے میں دو افراد ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے خراب ہونے کے بعد حکومت پاکستان نے امریکی ڈرون حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس قسم کے حملوں کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف قرار دیا۔