کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 7 افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i312317-کرم_ایجنسی_میں_بارودی_سرنگ_کا_دھماکہ_7_افراد_جاں_بحق
پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا خوفناک دھماکہ ہوا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۰, ۲۰۱۸ ۰۶:۵۲ Asia/Tehran
  • کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 7 افراد جاں بحق

پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا خوفناک دھماکہ ہوا۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے غوز گھڑی میں گاڑی سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں  طبی عملے نے 7 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ۔

پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں اور ان تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔