نواز شریف نے عدالت کا فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی نا اہلی کے فیصلے کے کروڑوں رائے دہندگان کی توہین قرار دیا ہے ۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کوٹ مومن میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ جو عوام کے ووٹوں کی عزت نہیں کرتا میں اس کی عزت نہیں کرسکتا۔ انھوں نے کہاکہ پانچ افراد نے عوام کے ووٹوں کو اکھاڑ کے باہر پھینک دیا۔
یا درہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اب تک عدالت کے فیصلوں پر براہ راست تنقید کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں لیکن اس تقریر میں انھوں نے عدلیہ کو براہ راست ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ انہیں نا اہل قرار دینے کا فیصلہ بغیر کسی دلیل کے صادر کیا گیا ہے اور وہ اپنے لئے عدالت کے اس قسم کے احکام کی پابندی ضروری نہیں سمجھتے ۔انھوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ نون، ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اس کو سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی اور یہ ملک کے عوام پر ظلم ہے ۔