ایران: جارح دشمن کو مکمل سزا دینے کا عمل جاری رہے گا، وزیر دفاع
ایران کے نامزد وزیر دفاع جنرل ابن الرضا نے کہا ہے کہ ایران پوری قوت کے ساتھ جارح دشمن کو مکمل سزا دینے، مؤثر دفاعی صلاحیت قائم کرنے اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنی پالیسی پر عمل جاری رکھے گا۔
سحرنیوز/ایران:یہ بات انہوں نے ترکیہ کے وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔ ایرانی حکام کے مطابق، ایران نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خطرات کو ٹالنے کے لیے سفارتی ذرائع اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا، حالانکہ اسے امریکہ پر اعتماد نہیں تھا۔ تاہم امریکہ اور اسرائیل کے فوجی حملوں کے بعد ایران کے پاس اپنے دفاع کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا۔
دوسری جانب ترکیہ کے وزیر دفاع نے اس گفتگو میں ایرانی اعلیٰ قیادت اور دیگر دفاعی و عسکری شخصیات کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور ایران پر حملے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel