Mar ۳۰, ۲۰۲۶ ۰۱:۳۰ Asia/Tehran
  • بئرالسبع کا صنعتی علاقہ نیوت ہووا ، مسلسل دھماکوں کے بعد اندھیرے میں ڈوب گیا

 ایران نے اپنے جوابی حملے میں صہیونی حکومت کے صنعتی مراکز اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/ایران:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وعدہ صادق 4  آپریشن کے 86 ویں مرحلے کے تحت، یا الہ العالمین کے نعرے کے ساتھ، ایران کے صنعتی مراکز پر امریکہ اور اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں، بئرالسبع کے صنعتی علاقے نیوت ہووا کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ حملہ ایران کی فضائیہ کی جانب سے ٹھوس اور مائع ایندھن پر مبنی بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے کیا گیا۔ مسلسل دھماکوں کے بعد، یہ علاقہ مکمل طور پر تاریکی میں ڈوب گیا، جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اب وہاں کوئی سرگرمی باقی نہیں رہی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ کے مطابق، اس آپریشن میں مقبوضہ علاقے میں صحرائے نقب میں اسرائیلی فوجی مراکز، اسرائیلی فوج کے شمالی کمانڈ کے مراکز، اور مقبوضہ القدس اور تل ابیب میں حکومتی اور سیکیورٹی تنصیبات کو بھی ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور تباہ کن ڈرونز کا نشانہ بنایا گیا۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی موقع ہے کہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے موقع سے فائدہ اٹھایا جائے، اور اس موقع کو ہرگز ضائع نہیں کیا جائے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس