Mar ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکی اور اسرائیلی کمانڈروں کی رہائش گاہیں نشانہ بنیں گی: ایرانی فورسز کا اعلان

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے مرکزی ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج جوابی کارروائی کے طور پر امریکی اور اسرائیلی کمانڈروں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنائیں گی۔

سحرنیوز/ایران:  یہ اقدام ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی اور امریکی دشمنوں کی جانب سے ایرانی عوام کے گھروں کو نشانہ بنانے کے حالیہ واقعات کے ردعمل میں کیا جائے گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ترجمان کے کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے اتوار کو بتایا کہ دشمنوں کی جانب سے اشتعال انگیزی اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے پیش نظر، اور ایرانی عوام کے گھروں کو نشانہ بنانے کے جواب میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج خطے اور مقبوضہ علاقوں میں موجود امریکی اور اسرائیلی سیاسی حکام اور کمانڈروں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنائیں گی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس