پاکستان میں 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i319882-پاکستان_میں_10_دہشت_گردوں_کی_سزائے_موت_کی_توثیق
پاکستانی فوج کے سربرہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دس دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 10 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

پاکستانی فوج کے سربرہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے دس دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

 اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ نے، جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے، ان میں معروف قوال اور مداح اہلبیت امجد صابری کے قاتل بھی شامل ہیں۔
 پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پانچ دہشت گردوں کی عمر قید کی سزا کی بھی توثیق کر دی۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا اور انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا جس کے بعد خصوصی فوجی عدالتوں نے انہیں موت کی سزا سنائی تھی۔