پاکستان، سرحد پار سے فائرنگ، 4 ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i322888-پاکستان_سرحد_پار_سے_فائرنگ_4_ہلاک
پاکستان کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 1 اہلکاراور جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۴:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان، سرحد پار سے فائرنگ، 4 ہلاک

پاکستان کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 1 اہلکاراور جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک سپاہی ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی موثرجوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے اور ایک دوسرے کے ملکوں میں دہشت گردی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔