پاکستان کا نگران وزیراعظم ریٹائرڈ سیاستدان
May ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۲:۵۲ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم نے الیکشن 60 دن میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے اور الیکشن 90 دن میں نہیں بلکہ 60 دن میں اور اپنے وقت پر ہوں گے جبکہ نگران وزیراعظم ریٹائرڈ سیاستدان بھی ہو سکتا ہے تاہم کسی ریٹائرڈ جنرل کا کوئی آپشن نہیں آیا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم اتنا اہم عہدہ نہیں جتنا ہم نے بنادیا ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر کو کہا ہے کہ خود ہی نگران وزیراعظم پراتفاق رائے کرلیں اور وہ جو نام دیں گے وہ ہمیں منظور ہے اور اگر صحافی کوئی 3 نام دے دیں ہم ان پر بھی غور کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے صحافیوں پہ تشدد پرمعذرت بھی کی۔
ٹیگس