پاکستان کا نگران وزیراعظم ریٹائرڈ سیاستدان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i323772-پاکستان_کا_نگران_وزیراعظم_ریٹائرڈ_سیاستدان
پاکستان کے وزیر اعظم نے الیکشن 60 دن میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۲:۵۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کا نگران وزیراعظم ریٹائرڈ سیاستدان

پاکستان کے وزیر اعظم نے الیکشن 60 دن میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے اور الیکشن 90 دن میں نہیں بلکہ 60 دن میں اور اپنے وقت پر ہوں گے جبکہ نگران وزیراعظم ریٹائرڈ سیاستدان بھی ہو سکتا ہے تاہم کسی ریٹائرڈ جنرل کا کوئی آپشن نہیں آیا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم اتنا اہم عہدہ نہیں جتنا ہم نے بنادیا ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر کو کہا ہے کہ خود ہی نگران وزیراعظم پراتفاق رائے کرلیں اور وہ جو نام دیں گے وہ ہمیں منظور ہے اور اگر صحافی کوئی 3 نام دے دیں ہم ان پر بھی غور کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے صحافیوں پہ تشدد پرمعذرت بھی کی۔