پاکستان میں عام انتخابات 25 جولائی کوکرانے کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i326636-پاکستان_میں_عام_انتخابات_25_جولائی_کوکرانے_کا_اعلان
پاکستان کے صدرممنون حسین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی جس کے تحت 2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۷, ۲۰۱۸ ۰۳:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستان میں عام انتخابات 25 جولائی کوکرانے کا اعلان

پاکستان کے صدرممنون حسین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دے دی جس کے تحت 2018 کے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2018 کے عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سمری تیار کی تھی اور  صدر کو25،26 اور27جولائی کی تاریخوں میں سے کوئی ایک تاریخ مقرر کرنے کی سمری بھیجی تھی ۔

ذرائع نےمزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے بھیجی گئی سمری وزیر اعظم کی وساطت سے صدر کو موصول ہوئی جس پر انہوں نے ملک بھر میں عام انتخابات کی تجویز کردہ 3 تاریخوں میں سے 25 جولائی کی تاریخ کی منظوری دی۔

پاکستان کے صدرکی طرف سے منظوری ملنے کے بعد الیکشن کمیشن وفاق اورچاروں صوبوں میں عام انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کرے گا۔

دوسری جانب آئین کے تحت موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 31 مئی کو ختم ہو رہی ہے جبکہ از خود اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 60 دن کے اندر عام انتخابات منعقد کرانا لازمی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق ملک بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔