پاکستان کے عام انتخابات میں دھاندلی کرانے کی مغرب کی کوشش
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i326940-پاکستان_کے_عام_انتخابات_میں_دھاندلی_کرانے_کی_مغرب_کی_کوشش
پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ مغرب پاکستان کے آئندہ پارلیمانی انتخابات کو متاثر کرنے اور انتخابات میں دھاندلی کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کے عام انتخابات میں دھاندلی کرانے کی مغرب کی کوشش

پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ مغرب پاکستان کے آئندہ پارلیمانی انتخابات کو متاثر کرنے اور انتخابات میں دھاندلی کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے عمل کو کافی خطرات درپیش ہیں جن پر بھرپور توجہ رکھے جانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ ابھی انتخابات کے پرامن عمل کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور فوج سے استفادہ کئے جانے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ عوام کی جانب سے اس سلسلے میں شک و شبہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں پچّیس جولائی کو عام انتخابات ہونے والے ہیں۔