پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پریورپی یونین کواعتراض نہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i332745-پاک_ایران_گیس_پائپ_لائن_منصوبے_پریورپی_یونین_کواعتراض_نہیں
یورپی یونین کے سفیر نے چئیرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی پیشکش پر بنی گالہ میں ان سے ملاقات میں کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۴:۰۷ Asia/Tehran
  • پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پریورپی یونین کواعتراض نہیں

یورپی یونین کے سفیر نے چئیرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی پیشکش پر بنی گالہ میں ان سے ملاقات میں کی۔

یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئز کاؤٹن نے اسلام آباد میں چئیرمین تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات کی اس موقع پریورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر یورپی یونین کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے بھی بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ یورپی یونین تحریکِ انصاف حکومت کے ساتھ سیکیورٹی، معیشت، تعلیم اور دیہی ترقی کے شعبوں میں شراکت داری پر تیار ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد اور مختلف شعبوں میں تعاون کے جذبے کو سراہتے ہوئے یورپی یونین سفیر کا شکریہ ادا کیا۔