اللہ کی عدالت میں سب کو پیش ہونا ہے: شہباز شریف
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i334860-اللہ_کی_عدالت_میں_سب_کو_پیش_ہونا_ہے_شہباز_شریف
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم کے ساتھ ظلم کا ازالہ اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۱۸ ۰۳:۲۹ Asia/Tehran
  • اللہ کی عدالت میں سب کو پیش ہونا ہے: شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم کے ساتھ ظلم کا ازالہ اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نے رہائی کی درخواست پر دستخط سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پیرول پر رہائی کی درخواست پر دستخط میں نے کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی نے 109 پیشیاں بھگتیں اور نواز شریف پر احتساب عدالت میں کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، نواز شریف اور مریم کے ساتھ ظلم کا ازالہ اور انصاف کا بول بالا ہوگا کیوں کہ اللہ کی عدالت میں ہم سب کو پیش ہونا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اہلیہ کی وفات پر بہت دکھی ہیں۔