شمالی وزیرستان میں 7 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i336037-شمالی_وزیرستان_میں_7_دہشت_گرد_ہلاک
پاکستانی کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے چوکی پر فائرنگ کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۰۳, ۲۰۱۸ ۰۳:۳۳ Asia/Tehran
  • شمالی وزیرستان میں 7 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے چوکی پر فائرنگ کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقےشمالی وزیرستان میں افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی۔ پاک فوج کی جانب سے چوکی پر حملے کا بھرپور جواب دیا گیا اور دشمن کی مذموم سازش کو ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 3 کو زخمی کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر سرحد پار سے فائرنگ کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔