صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، پاکستان
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i337564-صیہونی_حکومت_کے_ساتھ_مذاکرات_نہیں_ہو_سکتے_پاکستان
پاکستان کے صدر نے صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے خفیہ مذاکرات کو مسترد کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، پاکستان

پاکستان کے صدر نے صیہونی حکومت کے ساتھ کسی بھی طرح کے خفیہ مذاکرات کو مسترد کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر عارف علوی نے اتوار کے روز ترکی کے لئے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ایرپورٹ پر صیہونی حکومت کے طیارے کی لینڈنگ اور دس گھنٹے تک طیارے کے رکے رہنے کی خبر بالکل جھوٹ ہے۔
انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ پاکستان کا کسی بھی طرح کا کوئی رابطہ نہیں رہا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اس قسم کی خبروں کی تردید کی ہے۔ صیہونی اخبار ہاآریٹز کے ایک نامہ نگار حال ہی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کچھ ایسی تصاویر جاری کی ہیں جن کے مطابق دعوی کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے ایک طیارے نے اسلام آباد ایرپورٹ پر لینڈنگ کی تھی۔
جس کے بعد پاکستان کے مختلف سیاستدانوں، ذرائع ابلاغ، جماعتوں، گروہوں اور اس ملک کے نامہ نگاروں نے اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے شفاف موقف کا اعلان کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔