ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i337589-ایشیائی_پارلیمانی_اسمبلی_کانفرنس
ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس میں شرکت کے لیے 26 ممالک کے 85 مندوبین گوادر پہنچ گئے کانفرنس آج پیرکے روز سے شروع ہوگی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۹, ۲۰۱۸ ۰۳:۰۹ Asia/Tehran
  • ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس میں شرکت کے لیے 26 ممالک کے 85 مندوبین گوادر پہنچ گئے کانفرنس آج پیرکے روز سے شروع ہوگی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق گوادر میں منعقد ہونے والی ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے لیے شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اب تک کانفرنس میں ایران سمیت 26 ممالک کے 85 سے زائد مندوبین گوادر پہنچ چکے ہیں۔

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کانفرنس کی صدارت  پاکستان کےقائم مقام صدر صادق سنجرانی کریں گے جب کہ کانفرنس میں وفاقی وزراء کی شرکت بھی متوقع ہے۔

کانفرنس کے لیے گوادر پورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔