تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی گرفتار
Nov ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو حراست میں لینے کے بعد فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ خادم حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کردیا گیا ہے، تحریک لبیک کی جانب سے 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے کی وجہ سے اس کارروائی کی ضرورت پیش آئی کیوں کہ عوام کی جان و مال اور املاک کی حفاظت کرنا حکومت کا اولین فریضہ ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کے کارکنوں اور رہنماوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع ہو چکا ہے۔