افغانستان میں قیام امن علاقائی امن و استحکام کے لیے ضروری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i340620-افغانستان_میں_قیام_امن_علاقائی_امن_و_استحکام_کے_لیے_ضروری
پاکستان کا کہنا ہے کہ ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۹, ۲۰۱۸ ۰۳:۴۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں قیام امن علاقائی امن و استحکام کے لیے ضروری

پاکستان کا کہنا ہے کہ ریاست کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے، افغانستان میں امن علاقائی امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثر رہا  لیکن سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیوں اور کوششوں سے دہشت گردی کی عفریت سے نجات حاصل کی۔

پاکستان کےوزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم جارحیت سے نمٹنےکے لیے قابلِ بھروسہ نیشنل سیکیورٹی صلاحیت برقراررکھے ہوئے ہیں، انتہاپسندی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچانےکے لیے کام کررہے ہیں،  ریاست کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت خارجہ پالیسی کے اسٹریٹجک مقاصد کے حصول کے لیے کام کررہی ہے، تمام ہمسایوں سے تعاون پرمبنی تعلقات کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔