مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ممکن
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i340687-مسلمانوں_کے_خلاف_سازشوں_کا_مقابلہ_اتحاد_سے_ممکن
اسلامی تحریک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اتحادِ امت کے لئے شیعہ اور سنی علماء نے جدوجہد کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۰, ۲۰۱۸ ۰۵:۰۷ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ممکن

اسلامی تحریک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اتحادِ امت کے لئے شیعہ اور سنی علماء نے جدوجہد کی۔

اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ نے مسلم ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اتحادِ امت سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور اسلامی تحریک کے کارکن نفاذ اسلام کی جدوجہد میں مصروف ہیں، جو لائق تحسین امر ہے۔ انہوں نے کہا مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب میں شیعہ سنی کارکنوں کو مل کر کام کرتے دیکھتا ہوں۔

جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں وحدت اسلامی کی جتنی ضرورت ہے، وہ پہلے کبھی نہیں رہی، امت کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے۔