کراچی میں فائرنگ پی ایس پی کے 2 کارکن ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i340942-کراچی_میں_فائرنگ_پی_ایس_پی_کے_2_کارکن_ہلاک
پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے ٹاؤن آفس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 کارکن ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۴:۱۳ Asia/Tehran
  • کراچی میں فائرنگ پی ایس پی کے 2 کارکن ہلاک

پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے ٹاؤن آفس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 کارکن ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

کراچی کےعلاقے ناظم آباد گلبہار میں پاک سرزمین پارٹی کے ٹاؤن آفس پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کارکن ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس اور سیکورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔