پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین کے دورہ سعودی عرب پر تنقید
پاکستان کی پیپلز پارٹی کے ایک سینیئر سینیٹر نے سینیٹ کے چیئرمین کے دورہ سعودی عرب پر کڑی تنقید کی ہے۔
فرحت اللہ بابر نے اخبار نیشن سے گفتگو میں پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی کے دورہ سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجرانی کی جانب سے ریاض میں یمن کے خلاف سعودی عرب کے خودساختہ اتحاد کے دفتر کا دورہ ایک غیر سنجیدہ اقدام اور پاکستان کی غیر جانبداری کے منافی ہے۔
پاکستان کی سینیٹ کے چیئرمین نے سترہ دسمبر کر سعودی حکام کی دعوت پر ریاض کا دورہ کیا اور وہاں یمن کے خلاف سعودی عرب کے خودساختہ اتحاد کے دفتر میں اس اتحاد کے فوجی کمانڈر اور پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
راحیل شریف کو اس اتحاد کی کمان سنبھالنے کی اجازت، پاکستان کی سابقہ حکومت نے پارلیمنٹ سے منظوری لئے بغیر دی تھی۔
پاکستانی عوام نے بارہا یمن کے مظلوم عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک کے نہتھے عوام کے خلاف سعودی عرب کی آل سعود حکومت کی جارحیت بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی اس جارحیت میں اب تک دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔