سلامتی کونسل میں توسیع کا مسئلہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i343260-سلامتی_کونسل_میں_توسیع_کا_مسئلہ
پاکستان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں توسیع سب کے مفاد میں ہونی چاہیے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۳۱, ۲۰۱۹ ۰۴:۲۷ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل میں توسیع کا مسئلہ

پاکستان کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں توسیع سب کے مفاد میں ہونی چاہیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں توسیع چند ممالک کے بجائے تمام ممالک کے مفاد میں ہونی چاہیے ۔

سلامتی کونسل میں توسیع پر بین الاقوامی مذاکرات میں پالیسی بیان دیتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ مستقل ارکان میں اضافہ طاقت، اثر و رسوخ اور استحقاق کو توسیع دے گا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان جمہوری اصولوں پر استوار سلامتی کونسل کا حامی ہے جو زیادہ شفاف، فعال اور عصر حاضر کے تقاضوں سے مطابقت رکھتی ہو۔