پاکستان کے سابق صدر کی گرفتاری
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i350311-پاکستان_کے_سابق_صدر_کی_گرفتاری
پاکستان میں سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کے سابق صدر کی گرفتاری

پاکستان میں سابق صدر آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا گیا۔

نیب نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔
پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق آصف علی زرداری کو لینے کےلئے نیب کی ایک گاڑی زرداری ہاؤس میں داخل ہوئی جس میں موجود نیب ٹیم نے سابق صدر کو بٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئی۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کر دی اور آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی اجازت دی تھی۔
گرفتاری سے قبل زرداری ہاؤس کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اور زرداری ہاؤس جانے والے تمام راستے سیل کر دیئے گئے تھے۔