Jun ۱۱, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
  • ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین لندن میں گرفتار

پاکستان کی متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے

پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے منگل کی صبح لندن میں بانی ایم کیوایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق شمالی لندن میں بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ پر چھاپے میں پندرہ پولیس افسروں نے حصہ لیا۔

اس رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے ذرائع نے بھی الطاف حسین کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد ان کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی ۔

بتایا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے پاکستان کی حکومت کو الطاف حسین کی گرفتاری کے بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا جبکہ الطاف حسین کی گرفتاری کے بعد بھی پاکستانی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے۔

بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016 کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔

ٹیگس