نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i351789-نواز_شریف_کی_سزا_کے_خلاف_اپیل_سماعت_کے_لئے_منظور
پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  •  نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لئے اٹھارہ ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ اسی تاریخ کو فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بری کئے جانے کے خلاف نیب کی اپیل کی سماعت بھی کرے گی۔
پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے مذکورہ اپیلوں کی سماعت ستمبر کے مہینے میں کی جائے گی۔

اس رپورٹ کے مطابق دونوں اپیلوں کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ، دونوں مقدمات میں فیصلے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سنائے تھے جنہیں حالیہ ویڈیو اسکینڈل کے بعد کام سے روک دیا گیا ہے۔