غیر ملکی صحافیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i354210-غیر_ملکی_صحافیوں_کا_لائن_آف_کنٹرول_کا_دورہ
غیر ملکی صحافیوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۳:۴۴ Asia/Tehran
  • غیر ملکی صحافیوں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ

غیر ملکی صحافیوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی میڈیا نمائندوں کے گروپ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا ہے۔ اس دورے کے دوران  انھیں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتِ حال، سیز فائر کی خلاف ورزیوں اورشہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بریف کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں نے مقامی آبادی سے بات چیت بھی کی۔