پاکستان کا ہندوستان پر ایف اے ٹی ایف میں مداخلت کا الزام
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i356067-پاکستان_کا_ہندوستان_پر_ایف_اے_ٹی_ایف_میں_مداخلت_کا_الزام
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی پوزیشن کے بارے میں دئےگئے ہندوستانی وزیردفاع کے بیان کو مسترد کردیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان کا ہندوستان پر ایف اے ٹی ایف میں مداخلت کا الزام

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی پوزیشن کے بارے میں دئےگئے ہندوستانی وزیردفاع کے بیان کو مسترد کردیا ہے

ہندوستان کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کسی بھی وقت پاکستان کو بلیک لیسٹ کرسکتاہے ۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہندوستان ایف اے ٹی ایف کے امور میں مداخلت کررہا ہے -

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایف اے ٹی ایف کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ اس ادارے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہ ہونے دیں اور اس بات کا اطمینان دلائیں کہ ایف اے ٹی ایف کے سبھی اقدامات غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہوں گے ۔

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا آئندہ اجلاس اگلے ہفتے پیرس میں ہوگا جس میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لیسٹ میں شامل نہ کئے جانے کا اعلان کیا جائے گا - ایف اے ٹی ایف کے منشور کے مطابق کسی بھی ملک کو بلیک لیسٹ سے بچنے کے لئے اس گروپ کے کم سے کم تین ملکوں کی حمایت اور تائید حاصل کرنا ضروری ہے ۔