آصف علی زرداری کی جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i356386-آصف_علی_زرداری_کی_جیل_سے_اسپتال_منتقل_کرنے_کی_درخواست_مسترد
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
  • آصف علی زرداری کی جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی

پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں بائیس اکتوبر تک عدالتی ریمانڈ پر ہیں تاہم انہوں نے چار اکتوبر کو عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ان کے لئے اسپتال کو سب جیل قرار دیا جائے - تاہم عدالت نے ان کی اس درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ معاملہ عدالتی دائرہ اختیار میں نہیں ہے - اس کے ساتھ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آصف زرداری کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ فورم سے رجوع کریں - فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اسپتال کو سب جیل قرار نہیں دے سکتی ۔