Dec ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان میں 2 دہشت گرد اور2 سیکیورٹی اہلکارہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیر ستان میں فورسز اور دہشتگردوں کے مابین جھڑپ ہوئی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشت گرد اور فورسز کے 2 اہلکارہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چرخیل گاوٴں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھیں، جس پر آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار حوالدار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد بھی ہلاک ہوئے۔

ٹیگس