لائن آف کنٹرول پر پاک و ہند کے مابین فائرنگ
پاکستان اور ہندوستان کی افواج کے مابین لائن آف کنٹرول پر مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئیں جن کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دیوا سیکٹر میں پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں نائب صوبیدار کندیرو اور سپاہی محمد احسان شامل ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر میں پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 3 ہندوستانی فوجی ہلاک اور چند فوجی زخمی ہوئے۔ تاہم ہندوستان نے ابھی تک اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق پاکستان کے دعوے پر کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔