پاکستان: صوبہ سندھ میں سیلاب اپنی پوری شدت کے ساتھ جاری
پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب اپنی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دریائے سندھ ميں گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج میں پانی کی سطح بڑھتی جارہی ہے۔ پاکستانی ذرآئع کے مطابق گڈو بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی رفتار بڑھ کو پانچ لاکھ اکسٹھ ہزار کیوسک ہوگئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سکھر بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی آمد چار لاکھ اسثی ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹری بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ، دو لاکھ اکہتر ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کے سیلاب سے متعلق محکمے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دریائے چناب میں بہاؤ میں کمی دیکھی گئی ہے مگر اب بھی انتہائی اونچے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاؤ چار لاکھ ساٹھ کیوسک ہے۔ ادھر دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ اسلام میں درمیانے درجے اور ہیڈ سلمانکی میں نچلے درجے کا سیلاب بتایا گیا ہے۔